ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے ، میاں مقصود

ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے ، میاں مقصود

لاہور(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد ، نائب امیراءذکر اللہ مجاہد ، خلیق احمد بٹ ،میاں رفیع مشتاق مانگھٹ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور عمیر خان اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد نے اپنے مشترکہ بیان میں بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور مذمت کی اور اس کو ایک بزدلانہ فعل قرار دیاانہوں نے کہا کہ شکرگڑھ بارڈ پر بھارتی فوج کی بلااشتعال مسلسل فائرنگ اور آئے روز پاکستان کے سرحد ی علاقوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور معصوم بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے ہمار ے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران بھاریت جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں ۔ ہندوستان ہمارا ازلی دشمن ہے۔

 جس نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع خالی نہیں جانے دیا6 لاکھ سے زائد فوج کشمیر میں کالے قانون کے تحت ظلم کے پہاڑ ڈھارہی ہے۔

 اور امن کے علمبردار این جی اوز اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جب تک بھارت پاکستان دشمنی ختم کشمیر پر بامقصد مذاکرات،آبی جارحیت اور پاکستان میں تخریبی کاروائیاں ختم نہیں کرتا اس سے نہ تو کسی قسم کی تجارت سود مند ہوسکتی ہے اور نہ ہی دوستی کامیاب۔

مزید : میٹروپولیٹن 4