ورلڈ پنجابی کانگرس کا بڑی عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

ورلڈ پنجابی کانگرس کا بڑی عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

  



لاہور (پ ر) ورلڈ پنجابی کانگرس اور عالمی صوفی کونسل کے چیئرمین فخر زمان نے اپریل یا مئی میں ایک بڑی عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا اور بتایا ہے کہ اس میں دنیا کے 40 ممالک سے معروف سکالر ادیب اور شاعر شرکت کریں گے انہوں نے یہ بتایا کہ جولائی کے آخر میں سویڈن میں پہلی عالمی امن کانفرنس منعقد ہو گی اس میں پاکستان سے ایک دس رکنی وفد شرکت کرئے گافخر زمان یورپ اورروس میں 3ماہ گزارنے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے ہیں اس دوران وہ یونان کے جزیرے رہوڈز میں آزدی اظہار رائے پر عالمی کانفرس میں مدعو تھے اس کے علاوہ انہوں نے سویڈن کی رائٹرز یونین سے تفصیلی ملاقات کی بعد میں انہوں نے فن لینڈ میں کلچر اور میوزک کے متعلق اوراسٹونیا میں پبگشرزکے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں پھروہ روس کے مشہور شہر سینٹ پیٹرزبرگ چلے گئے اور وہاں کی رائٹرز یونین اور ان کے صدر پوپو ولیری کے ساتھ ادب اور کلچرکے حوالے سے ایک سیمینار میں حصہ لیا۔

 ۔فخر زمان ڈنمارک ،ناروے کے بعد واپسی میں استنبول ترکی میں رکے اور وہاں ادب اور کلچر سے متعلق معرف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...