منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے تحت بین المذاہب امن دعائیہ تقریب

منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے تحت بین المذاہب امن دعائیہ تقریب

لاہور(سٹاف رپورٹر)منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز،ساتھ فاﺅنڈیشن اور ریمیڈی فاﺅنڈیشن کے تحت کیتھولک چرچ (بشپ ہاﺅس) لارنس روڈ پر بین المذاہب امن دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جائے گاامن برائے انسانیت کےلئے ہونےوالی اس دعائیہ تقریب میں مختلف مذاہب کے رہنماءعالمی امن کےلئے خصوصی دعا کریں گے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چرچ میں مسلمان ،سکھ،ہندو بہائی اور دیگر مذاہب کے پیروکار شرکت کر کے دنیا کو امن کا آفاقی پیغام دیں گے تحریک منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل رضا نے دعائیہ تقریب کے حوالے سے کہا کہ دعائیہ تقریب میں مختلف مذاہب کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ،ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے اس موقع پر خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا جا ئے گاسہیل احمد رضا نے کہا کہ دعایہ تقریب کا مقصد دنیا کے تمام مذاہب کے پر امن لوگوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ قیام امن کےلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر عملی کوششیںکریں۔

 یہ تبھی ممکن ہو گا جب یہ کوششیں رنگ و نسل اور مذہب سے ماورا ہو کر انسانیت کو بچانے اور اسے دائمی امن کا ماحول دینے کےلئے کی جائیگی،انہوں نے کہاکہ یقینا لاہور شہر اس دعائیہ تقریب کے حوالے سے پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن جائیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4