عوام کو صحت اور تعلیم کی معیاری سہولتیں فراہم نہ کرنا حکومت کی بڑی ناکامی ہے، ثمینہ گھرکی

عوام کو صحت اور تعلیم کی معیاری سہولتیں فراہم نہ کرنا حکومت کی بڑی ناکامی ہے، ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ ےوں لگتا ہے کہ جیسے عوام کو صحت اور تعلیم کی میعاری وجدید سہولتیں فراہم کرنا حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں ہے اس وقت ان دونوں اہم عوامی شعبوں کا برا حال ہے حکومت عوام کو مسلسل ماےوس کررہی ہے عوام کو صحت اور تعلیم کی معیاری سہولتیں فراہم نہ کرنا حکومت کی بڑی ناکامی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فی الفور عوام کو ڈی لیور کرے۔

وگرنہ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے آج عوام پیپلز پارٹی کے سنہرے دور کو ےاد کررہے ہیں کیونکہ حکومت نے عوام کو مہنگائی ‘ بے روز فاری اور لا قانونیت کی چکی میں دھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے عوام کے ساتھ حکومت کی طرف سے سوتیلی ماں والا سلوک کیا جا رہا ہے اور عوام حکومت کی بے حسی پر نالاں ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4