انجمن طلباء اسلام کامیاں محمد اشرف عاصمی کے ماموں کی وفات پر اظہار تعزیت

انجمن طلباء اسلام کامیاں محمد اشرف عاصمی کے ماموں کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور ( جنرل رپورٹر) انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر ارحم سلیم قادری،مرکزی ترجمان محمد اکرم رضوی سابق وفاقی وزیر نظام مصطفی پارٹی کے سرابرہ الحاج محمد حنیف طیب ،چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا، مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی ، جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات محمد نواز کھرل،ملی یکجہتی کو نسل پاکستان و جمعیت علما پاکستان (نورانی)کے سربراہ ڈاکٹر ابو الخیر زبیر الوری ،پاکستان کونسل آف یوتھ کے چیئرمین انجینئر حماد حسین سیدنے عالم اسلام کی عظیم معروف روحانی شخصیت ،اور سلسلہ عالیہ قادریہ نو شاہیہ کے پیشواء ،ممتازماہر قانون میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کے ماموں میاں محمد عنائیت خان قادری نوشاہیؒ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم میاں محمد اشرف عاصمی کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اﷲ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4