دہشتگردی کے خاتمے کےلئے فوجی عدالتیں قائم کرنا احسن اقدام ہے، ناصر سعید

دہشتگردی کے خاتمے کےلئے فوجی عدالتیں قائم کرنا احسن اقدام ہے، ناصر سعید

لاہور( وقائع نگار)حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فوجی عدالتیں بنا کر احسن اقدام کیا ہے۔ یہ بات مسلم لیگ ن تاجر ونگ کے صدر ناصر سعید کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجم محمود بٹ ،عرفان اقبال شیخ ،وقارحسین ،خالد جاوید یونس بیگ شاہد نذیر ،ارجمند مقصود ودیگر تاجروں نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ دہشتگروں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت اور ملکی ترقی وخوشحالی اور معاشی حالات بہتر کرنے کے لیے ضروری تھیں تاجر برادری تمام ستاستدانوں اور خصوصی طور پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

کہ اُنھوں نے باہمی رضامندی کے ذریعے اہم فیصلے کیے جس سے اُمید ہے کہ ملک میں امن کی فضا پیدا ہوگی اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے میںمد د ملے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4