ملک سے دہشتگر دی کے خاتمے کےلئے پاک فوج اور اداروں کے ساتھ ہیں، مولانا محمد امجد
لاہور(سٹاف رپورٹر)جے یو آئی(ف) کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ جے یو آئی ملک سے دہشتگر دی کے خاتمے کےلئے پاک فوج اور اداروں کے ساتھ ہے سانحہ پشاور کی جے یو آئی سمیت دینی قوتوں ا ور تمام مدارس کے ذمہ داران اس واقعہ کی کھلے الفاظ میں مذمت کر رہے ہیں مدارس کے لاکھوں طلباءنے اس سانحہ میں جاں بحق ہو نےوالوں کےلئے دعا مغفرت اور خاندانوں کےلئے صبر کی دعا کی ہے لیکن اس واقعہ کو دینی مدارس کے ساتھ جوڑنے کو بھی ناانصافی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی قیادت پر حملے ہوئے جے یو آئی کے پار لیمنٹ کے کئی ممبران اور علماءکو ٹارگٹ کیا گیا اور حال ہی میں جے یو آئی سندھ کے عظیم راہنما مو لانا ڈاکٹر خالد محمو د سومرو کو نماز کی حالت میں شہید کیا گیا جبکہ ڈاکٹر صاحب کی دینی ملی اور سیا سی خدمات پر پورا سندھ ہی نہیں ملک گواہ ہے انہوں نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر خالد محمو سومرو کی ملک میں اسلام کے نفاذ اور وطن کے استحکام اور ملک سے فر قہ واریت کے خاتمے کے لیئے خد مات ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہیں گی۔
،مرحوم نڈربے باک عالم دین تھے انہو ں نے ہمیشہ حق اور سچ کا پر چم اٹھا ئے رکھا انہوں نے کہا کہ عوام کو امن دینا حکومت کی ذمے داری ہے جس میں سندھ کی حکومت ناکام ہو چکی ہے مر کزی میڈیا سیل کے مطابق وہ جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن میں تعز یتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر صاحبزادہ مو لا نا ناصر محمود سومرو ،مو لا نا عبد القیوم ہالیجوی،صاحبزادہ طارق محمو د سومرو ، آغا سید ہارون شاہ،ڈاکٹر اے جی انصاری ، حافظ غلام مصطفی سومر و حافظ حمید اللہ سیا ل اور دیگر مو جو د تھے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں اسلام کے نفاذ اور وطن کے دفاع میں مصروف ہے ہماری قیادت نے قوم کو متفقہ آئین دیا ہے اور آج جے یو آئی مو لا نا فضل الرحمن کی قیادت میں آئین کو بچانے اور اس پر عمل کرانے کے لیئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ مو لا نا ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوںکو کیفر کردار تک پہنچانا سندھ حکومت کے ساتھ مرکز کی بھی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ہم پر امن احتجاج کے حامی ہیں اور یہ ہمارا آئینی حق ہے انہوں نے کہا کہ ہم پار لیمنٹ کے ذریعے انقلاب کے حامی ہیں ،انہوں نے کہا کہ کنٹینر کے ذریعے انقلاب نہیں اسکتا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں حکومت نا م کی کو ئی چیز نہیں ہے انہوں نے مو لا نا ڈاکٹر خالد محمو سومرو کے قتل کے حقیقی حقائق جلد منظر عام پر لا نے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ جے یو آئی ملک سے دہشت گر دی کے خاتمے کی حامی ہے سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر نظر آرہی تھی لیکن حکومتی اقدام سے قوم میں تقسیم ہوجا ئے گی انہوں نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر خالد محمو د سومرو کی شہادت سے جے یو آئی ایک نڈر بے باک راہنماسے محروم ہو گئی ہے لیکن ڈاکٹر خالد محمود کا مشن جو کے اکابرین کا مشن تھا وہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ حکومت قاتلوں کی گرفتاری کے بعد خفیہ ہاتھ کو بھی بے نقاب کرے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے ملزمان کو لاڑکانہ میں سر عام پھانسی پر لٹکادیا جائے تو ملک سے قتل وغارت کی فضاءختم ہو جا ئے گی انہوں نے کہا کہ جے یو آئی علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کوتحتہ دار پر لٹکانے تک اپنا احتجاج جاری رکھے گی ۔