فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشگردی کا خاتمہ ہو گا، عارف محمود صدیقی

فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشگردی کا خاتمہ ہو گا، عارف محمود صدیقی

لاہور (پ ر)خدمت آدم ٹرسٹ کے چیئرمین عامرچشتی ،ڈی ڈی او سوشل ویلفئیر عارف محمود صدیقی ،سماجی رہنما ملک محمد عارف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کےلئے فوجی عدالتوں کا قیام خوش آئند ہے انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی نے اکثریت رائے سے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ طورپر یہ بل پاس کر کے پوری قوم پر بہت بڑا احسان کیا ہے انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں سے دہشتگردوں کے حوصلے پست ہونگے اور وہ اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

 اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر پاک فوج کو مزید مستحکم کریں اور جو عناصر فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کر رہے ہیں وہ محب وطن نہیں ہو سکتے

مزید : میٹروپولیٹن 4