منشیات مقدمہ کے ملزم کی50ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

منشیات مقدمہ کے ملزم کی50ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نسیم احمد ورک نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم بعد از گرفتاری درخواست ضمانت 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے استغاثہ کے مطابق ملزم فیاض احمد کے قبضہ سے پولیس نے 21دسمبر2014کو تلاشی کے دوران 210 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ نمبردرج کررکھا ہے گزشتہ روز ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی جس کے بعد فاضل عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

س

مزید : میٹروپولیٹن 4