11نادہندگان کے خلاف کروڑوں روپے قرض کی ریکوری کیلئے دعوے دائر

11نادہندگان کے خلاف کروڑوں روپے قرض کی ریکوری کیلئے دعوے دائر

لاہور(نامہ نگار)مختلف مالیاتی اداروں کی جانب سے 11نادہندگان کے خلاف بینکنگ کورٹ میں کروڑوں روپے قرض کی ریکوری کیلئے دعوے دائر کر دیئے گئے حبیب بینک انتظامیہ نے بینکنگ کورٹ میں نادہندہ میسرز پرائم بلڈرز کیخلاف 1کروڑ 29 لاکھ 94 ہزار اور شہری سید عمراں رضا کے خلاف 9لاکھ 97ہزار جبکہ مسلم کمرشل بینک نے شہری دلدار احمد کے خلاف 35لاکھ 9 ہزار قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیا ہے ،بینک آف پنجاب نے نعم ارشد کے خلاف 12لاکھ 36 ہزار، خافظ محمد نعیم کے خلاف 2 لاکھ 66 ہزار، انور علی کے خلاف 5لاکھ 20ہزار، سکینہ بی بی کے خلاف 7لاکھ 83 ہزار اور محمد طاہر منیر کے خلاف 88ہزار قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیا ہے جبکہ نیشنل بینک نے محمد ندیم صدیق کے خلاف 12لاکھ 4 ہزار، زرعی ترقیاتی بینک نے افضل رشید کے خلاف 2 لاکھ 39ہزار اور بینک الفلاح نے اختر کے خلاف 87ہزار قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4