حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے گیس چوری کو روکے، طارق نبیل

حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے گیس چوری کو روکے، طارق نبیل

لاہور(وقائع نگار) پاکستا ن گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو گیس لیوی کے ذریعے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کہ صنعتی شعبہ کےلئے نقصان دہ قرار دیا ہے اس سے پیداوری عمل میں کمی اور مہنگائی کی شر ح بڑھنے کو تقو یت ملے گی جس پر حکو مت نظر ثا نی کرے انہوں نے کہا کہ گیس پاکستان کے اندر قدرتی ذرائع سے حاصل ہورہی ہے اس کی قیمتوں میں لیوی ٹیکس کی مد میں اضافہ سے انڈسٹریز بحران کا شکار ہوجائیں گی جبکہ گیس کی بندش اور قیمتوں میں اضافہ سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہونگی طارق نبیل نے مذید کہا کہ حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے گیس کی چوری کو روکے تو حکومت کو گیس مہنگی کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4