بچہ کوبداخلاقی کے بعد قتل کرنے میں ملوث دو ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاﺅن کچہری میں مجسٹریٹ نے گرین ٹاﺅن میں 6 سالہ بچے کوبداخلاقی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرنےکے الزام میں 2ملزمان امام مسجد ثاقب اوروقارکو5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر نے کا حکم دے دیا۔ ماڈل ٹاون کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ شیخ محمد تقی نے گزشتہ روزکیس کی سماعت کی توعدالتی سماعت کے موقع پر ملزمان کی جانب سے عدالت میں مو¿قف اختیا رکیا گیا کہ پولیس نے ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کے بغیر انہیں حراست میں لیا ہے لہذا ان کا ریمانڈ نہ لیا جائے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان سے تفتیش کرنا باقی ہے لہذا انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔جس پر عدالت نے چھ سالہ بچے معین کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں گرفتار امام مسجد ثاقب اور ملزم وقار کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔