مسلمان رسول خدا ؐکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے،چوہدری عامر صدیق

مسلمان رسول خدا ؐکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو تمام مسائل حل ہو جائیں ...

  



 لاہور ( پ ر) مصری شاہ لوہا مارکیٹ سیکٹر3 کے صدر باؤ محمد عارف برادران کی جانب سے عظیم الشان محفل میلاد النبیؐ منعقد ہو ئی ، جس میں ملک کے معروف نعت خواہوں نے نبی کریمؐکے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا ، اس موقع پر لوہا مارکیٹ مصری شاہ کے مرکزی صدر چوہدری عامر صدیق مہمان خصوصی تھے ،محفل میں لوگوں کی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اگر تمام مسلمان رسول خداؐکی تعلیمات پر حقیقی روح سے عمل پیرا ہو جائیں تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔         ، انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی آمد پر جتنی بھی خوشی منائی جائے کم ہے ، محفل میلاد النبیﷺ میں سید پرویز شاہ ، چوہدری شبیر کمبوہ، حاجی شیخ محمد یوسف ،، محمد یونس خان ، محمد نعیم بٹ ، حافظ عبدالباسط ، حاجی محمد جمیل ، چوہدری عبدالغفار اور صدیاں بٹ سمیت تاجروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...