حافظ محمود شباب ملی لاہور کے صدر مقرر

حافظ محمود شباب ملی لاہور کے صدر مقرر

  



لاہو(پ ر) صدر شباب ملی پاکستان عتیق الرحمن نے امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود اور سابق صدر شباب ملی لاہور عابد میر سے باہمی مشاورت کے بعد حافظ محمود کو صدر شباب ملی لاہور مقرر کردیا ہے امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے حافظ محمود کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ان کو دین کی سربلندی کے لئے کام کرنے کی ہمت عطا فرمائے نومنتخب صدر شباب ملی لاہور حافظ محمود احمد نے کہا کہ میں نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اور نوجوانوں کو متحد کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...