ملک میں امن کےلئے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا،ڈاکٹر عمر فاروق

ملک میں امن کےلئے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا،ڈاکٹر عمر فاروق

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر ارشد بٹ کی زیر صدارت سروسز ہسپتال کے سبزہ زار میں سالانہ محفل میلاد ہوئی اس بابرکت محفل میں ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ، اے ایم ایس، ڈی ایم ایس، نرسنگ انتظامیہ، راشد گجر، رشید مغل سمیت ڈاکٹروں، نرسوں اور ملازمین کی کثیر تعداد کے علاوہ مریضوں کے لواحقین نے بھی شرکت کی ثناءخواں عرفان عارضی، یاسر قادری اور احسان چشتی نے گلہائے عقیدت پیش کیے ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق اور ارشد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیںاپنی زندگیوں میں حضرت محمد کے اسوہ حسنہ سے مکمل رہنمائی لینے کی ضرورت ہے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کےلئے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ساجدہ فرشید اور اظہرہ عباس نے مقدس محفل کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی محفلوں کے انعقاد سے انسان کو روحانی سکون ملتا ہے۔

 جس سے انسان اپنے روحانی فرائض بھی بہتر طور پر سرانجام دے سکتا ہے۔تقریب کے اختتام پر سانحہ پشاور اور دیگر شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ملکی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے علاوہ مریضوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4