مقدمہ قتل 4ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج

مقدمہ قتل 4ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملک علی ذوالقرنین نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 4ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج کردیںجبکہ پانچویں شریک ملزم لیاقت کی ضمانت 2لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نیاز اللہ ، شہادت علی ،شازیب ،اصغر علی اور لیاقت پر الزام ہے کہ انہوں نے 24اکتوبر2014کو ریت اٹھانے کے تنازع پر عبدالغفور کو فائرنگ کے کر کے قتل کردیا تھا جس کے بعد تھانہ سندر پولیس نے مقتول کے والد حاجی محمد بوٹا کی مدعیت میں مذکورہ تمام ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ نمبر553/14بجرم302درج کررکھا ہے۔گزشتہ روز پانچوں ملزمان کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانتیں دائر کی گئیں تاہم عدلت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مذکورہ چاروں ملزموں کی ضمانتیں خارج کردیں جبکہ شریک ملزم لیاقت کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...