ہیروئن کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور

ہیروئن کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے 400گرام ہیروئن کے مقدمہ میں ملوث گردوں کے عارضے اور شوگر کے مرض میںمبتلا70سالہ ملزم کی درخواست ضمانت 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے استغاثہ کے مطابق ملزم شوکت علی عرف دادا گجر کے قبضہ سے پولیس نے 6جنوری2015کو مذکورہ بالاہیروئن برآمد کرنے کے بعداس کے خلاف تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس نے مقدمہ نمبر 7/15 بجرم 9-B درج کررکھا ہے گزشتہ روز ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی تو ملزم کے وکیل کی جانب سے مو¿قف اختیار کیا گیا کہ ملزم شوکت ضعیف العمر ہونے کے ساتھ ساتھ گردوں کے عارضے اور شوگر کے مرض میں مبتلا ہے جبکہ پولیس نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کررکھا ہے ۔عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کرکرکے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔