44 لاکھ روپے کی بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج

44 لاکھ روپے کی بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شفیق احمد نے 44لاکھ روپے کی بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث سینما کے ٹھیکدار محمد نادر نفیس کی کی جانب سے عبوری ضمانت خارج کردی استغاثہ کے مطابق ملزم محمد نادر نفیس پر الزام ہے کہ اس نے پی اے ایف سینما میں جعلی ٹرانسفارم اور جعلی میٹر لگارکھا تھا جس پر مقامی ایس ڈی او کی جانب سے چیکنگ کے دوران چھاپہ مارا گیا تو پتہ چلا کہ ملزم مذکورہ سینما کو ٹھیکے پر حاصل کرکے چلا رہا ہے اور اس نے 44لاکھ روپے کی بجلی چوری کرکے محکمہ کو نقصان پہنچایا ہے جس پر پولیس نے ایس ڈی او کیولری گراﺅنڈکی مدعیت میں مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر756/14 بجرم 39-A درج کررکھا ہے ۔ ملزم نے عدالت نے عبوری ضمانت کروارکھی تھی ۔

تاہم گزشتہ روز عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست بھی خارج کردی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4