حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی، محمود الر شید

حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی، محمود الر شید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہو چکی ہے ‘(ن)لیگ نے دلفریب نعروں کے ذریعے ووٹ حاصل کئے مگر گزشتہ ڈیڑھ سال سے زائد کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے‘ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بعد اب سوئی گیس بھی نایاب ہو گئی،24گھنٹوں میں سے 4 سے5 گھنٹے بجلی دستیاب ہوتی ہے جبکہ سوئی گیس مکمل طور پر غائب رہتی ہے،گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بلند وبانگ دعوے کر کے عوام سے ووٹ حاصل کئے تھے مگر عوام کو کوئی بھی ریلیف مہیا نہیں کیا گیا بلکہ پہلے سے حاصل سہولتیں بھی چھین لی گئی ہیں اب بجلی مسلسل غائب رہتی ہے اور سولہ سولہ گھنٹے بجلی کا بریک ڈاؤن کر دیاجاتا ہے جبکہ سوئی گیس مکمل طور پر نایاب ہے عوام خوا ر ہو رہے ہیں مگر کوئی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تیار نہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -