جوڈیشل کمیشن کے قیام سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اعجازچوہدری

جوڈیشل کمیشن کے قیام سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اعجازچوہدری

لا ہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں جھنگ ، شیخوپورہ اور سرگودھا سے پارٹی وفود نے ملاقاتیں کیں، پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں نے صوبائی صدر اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ18 جنوری کو صوبے بھر سے عہدیداران اور کارکنان اسلام آباد بڑی تعداد میں پہنچیںگے اور اپنے قائد عمران خان کی کال پر دوبارہ نئے عزم ، ولولے اور جوش سے شرکت کریںگے، موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مسائلستان بنا دیا ہے ، غریب عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ،حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں میںمصروف ہیں ،تحریک انصاف کا دھاندلی کے حوالے سے اصولی موقف ہے اور جوڈیشل کمیشن کے قیام سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، انہوں نے کہاکہ بجلی اور گیس کے بحران نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے ، انڈسٹریل ایریا میں گیس اور بجلی کی بندش کی وجہ سے بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ،چور اور ڈاکوں دن دیہاڑے عوام کو لوٹ رہے ہیں ، محکمہ پولیس عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے کی بجائے حکمرانوں کو پروٹوکول دینے میں لگا ہوا ہے، خدارا حکمران ہوش کے ناخن لیں عوام کی بہتری اور ان کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کرے ،

اعجازچودھری

مزید : صفحہ آخر