چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے باقاعدہ چارج سنبھال لیا

چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے باقاعدہ چارج سنبھال لیا

  



لاہور(خبر نگار خصوصی)چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے چارج سنبھال لیا۔چیف سیکرٹری صبح دس بجے کے قریب سول سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب آفس میں پہنچے جہاں موجود سرکاری افسروں اور اہلکاروںنے ان کا استقبال کیا ۔خضر حیات گوندل نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی پہلے روز باقاعدہ کام شروع کر دیا ۔چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل اکتوبر 2017تک خدمات سرانجام دیں گے ۔خضر حیات گوندل بطور چیف سیکرٹری پنجاب دو سال دس ماہ خدمات سرانجام دیں گے۔

باقاعدہ چارج

مزید : صفحہ آخر