شہباز شریف کا پاکستان بار کونسل کے ممبر اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

شہباز شریف کا پاکستان بار کونسل کے ممبر اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کے والد کے ...

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان بار کونسل کے ممبر اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : صفحہ آخر