شہبازشریف سے چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کی ملاقات

شہبازشریف سے چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کی ملاقات

  



لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے یہاں پنجاب میں نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے خضر حیات گوندل کو پنجاب میں چیف سیکرٹری کے عہدے پر تعیناتی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر سطح پر شفافیت، میرٹ، گڈگورننس اور کرپشن فری کلچر کو فروغ دینے کی پالیسی اپنائی ہے اورعوام کی فلاح و بہبود اور تیز رفتاری سے رفاہ عامہ کے منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کی ترجیحات ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...