ریلوے کے کرایوں میں آئندہ ہفتے 5 فیصد کمی ہو جائیگی،سعد رفیق

ریلوے کے کرایوں میں آئندہ ہفتے 5 فیصد کمی ہو جائیگی،سعد رفیق

  



اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے کے کرایوں میں مزید پانچ فیصد تک کمی لا رہی ہے، کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکشن پیر کو جاری کیاجائے گا ،55نئے انجن خریدے جارہے ہیں جو ٹاپ کلاس کمپنیوں سے لئے جائینگے ،سعودی عرب سے واپسی پر میرا کوئی بیگ گم نہیں ہوا ، میڈیا میں آنے والی خبروں کی تردید کرتا ہوں ،سیاست اور صحافت ایک ساتھ چلتی ہیں بعض لوگ غیر پروفیشنل انداز میں کام کرتے ہیں ،لاہور ائرپورٹ پر نامناسب سہولیات ہونے کی وجہ سے اور سیکرٹری سول ایوی ایشن سے جواب طلب کیا ہے ، میرے حلقے میں پانچ پولنگ سٹیشن پر حامد خان نے اعتراضات لگائے تھے ان میں سے دو ووٹ ایسے تھے جو ڈبل ڈالے گئے شور مچانے سے جھوٹ اور سچ کافیصلہ نہیں ہوتا سیاست میں صرف پولیٹیکل ورکر کو ووٹ ملتا ہے عمران خان کو شادی کی مبارکباد خلوص دل سے دیتا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے ڈیڑھ برس میں کرایوں میں نمایاں کمی کی ہے اور اب مزید پانچ فیصد مزید کمی کی جائے گی جس کا اعلان پیر کے روز کیا جائے گامال بردار گاڑیوں پر دس فیصد کمی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ جو گاڑیاں نقصان میں چل رہی ہیں ان کو بند کیاجائے گا ۔

کرائے کمی

مزید : صفحہ آخر


loading...