اسٹنٹ ڈائریکٹرز پولیس کو نئی1000سی سی گاڑیاں دینے کی منظوری

اسٹنٹ ڈائریکٹرز پولیس کو نئی1000سی سی گاڑیاں دینے کی منظوری

  



لاہور(شعےب بھٹی )وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے محکمہ پولیس میں مختلف شعبوں میں تعینات گریڈ 17کے اسٹنٹ ڈائریکٹرز کو نئی1000.ccگاڑیاں دینے کی منظوری دے دی ہے ۔جس کے لئے محکمہ خزانہ پنجاب سے فنڈز آئندہ چند روز میں جاری کر دیے جائیں گے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس میں گریڈ 17کے اسٹنٹ ڈائریکٹرز کی منظورشدہ 54سیٹیں ہیں ۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر سینٹرل پولیس آفس پنجاب میں مختلف ایڈیشنل آئی جیز ،سی سی پی او ،مختلف اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی آئی جیز کے ساتھ مختلف سیٹوں پر کام کر رہے ہیں محکمہ پولیس کی جانب سے یہ افسران سرکاری ڈبل کیبن ڈالے ،سنگل کیبن ڈالے اور سرکاری جیپیں استعمال کر رہے ہیں جس سے محکمہ پولیس کا ماہانہ لاکھوں روپے کا پٹرول اور مینٹینس کی مد میں اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں ۔ ڈبل کیبن ڈالے اور جیپیں 1600CCسے لیکر 2000CCتک ہیں ۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے ان افسران کو چھوٹی نئی گاڑیاں فراہم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری بھجوائی گئی تھی ڈبل کیبن ،سنگل کیبن ڈالے اور جیپیں واپس لیکر ان کو فیلڈ میں بھجوا دیا جائے گا تاکہ گاڑیوں کی کمی کو پور ا کیا جا سکے ۔ محکمہ پولیس میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے آئی جی پنجاب کی جانب سے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو گاڑیوں کو خریدنے کے لئے اپنی سفارشات آئی جی پنجاب کو بھجوائے گی ۔

اسٹنٹ ڈائریکٹرز پولیس

مزید : صفحہ آخر


loading...