قومی سیرت النبی ؐکانفر نس میں صدرممنون حسین کی شرکت

قومی سیرت النبی ؐکانفر نس میں صدرممنون حسین کی شرکت

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) قومی سیرت النبیؐکانفرنس 12ربیع الاول 1436ھ پاک چائنہ سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔ صدرممنون حسین نے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ امسال کانفرنس کا عنوان \"ذرائع ابلاغ کا کردار اور ذمہ داریاں تعلیمات نبویؐ کی روشنی میں \"رکھا گیا تھا۔ اس موقع پر سیرت طیبہ پر لکھی گئی کتب اور مقالات پر اعزازات دےئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مقالات سیرت (مرد حضرات) ڈاکٹر محمدعبداللہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ، شیخ زید اسلامک سنٹر پنجاب بھر میں اول، جب کہ پی ایچ ڈی سکالرز محمد ندیم اور محمدافضل کو بالترتیب دوم اور سوم انعام کا حق دار قرار دیا گیا۔جبکہ خواتین کے مقابلہ کتب سیرت میں ڈاکٹر حافظہ شاہدہ پروین اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ علوم اسلامیہ کی کتاب عصری عائلی مسائل اور اسلامی تعلیمات کو پاکستان بھر میں اول ، اور ڈاکٹر ثمینہ سعدیہ اسسٹنٹ پروفیسرشیخ زید اسلامک سنٹر کے مقالہ سیرت کو پنجاب بھر میں اول ، ڈاکٹر حافظہ شاہدہ کو دوم اور پی ایچ ڈی سکالر سیدہ سعدیہ کے مقالات سیرت کو سوم انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔ رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران اور ڈین فیکلٹی علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ بشارت اورڈائریکٹرشیخ زید اسلامک سنٹر ڈاکٹر محمد اعجاز نے انعام یافتگان اساتذہ و سکالر کو مبارک باد پیش کی۔

مزید : صفحہ آخر