ہائیکورٹ کا پی سی بی کے الیکشن کمیشن کو صدر کرکٹ ایسوسی ایشن کا ووٹ ختم کرنے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم

ہائیکورٹ کا پی سی بی کے الیکشن کمیشن کو صدر کرکٹ ایسوسی ایشن کا ووٹ ختم کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمیشن کو سپیکر پنجاب اسمبلی کے بیٹے کا بطور صدر کرکٹ ایسوسی ایشن ووٹ ختم کرنے کی درخواست پر دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔مسٹر جسٹس فیصل زمان خان نے فیصل آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے ممبر محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی کے رولز کے مطابق سیاسی شخصیت یا ورکر کرکٹ ایسوسی ایشن کا ووٹر نہیں ہو سکتا لہذا سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کے بیٹے رانا شہزاد کا ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن میں ووٹ ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔
ووٹ ختم

مزید :

صفحہ آخر -