70 بیڈز پر مشتمل وکلاءہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا
لاہور(نامہ نگار)صوبائی وزیرقانون میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے وکلاءہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کاافتتاح کردیا،افتتاحی تقریب میں لاہوربارکی کابینہ کے ارکان سمیت وکلاءکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وکلا ءکے لیے تعمیر کرایا گیا ہسپتال کافی عرصہ سے التوا کاشکارتھاتاہم70 بیڈز پر مشتمل یہ ہسپتال 30 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا۔لاہور بار کے صدر چودھری اشتیاق کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی تعمیرکے لئے وفاقی حکومت سے بھی فنڈزجاری کرنے کامطالبہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے 3 کروڑ روپے کی رقم جاری ہونے کے بعد 1کنال 4مرلے کی جگہ پر کام شروع کردیا گیاہے ۔ افتتاحی تقریب میں لاہور بار کے صدر چودھری اشتیاق سمیت دیگر عہددیدران سمیت سینئر وکلا مدثر چودھری، مرزا حسیب اسامہ، مجتبی چودھری، ارشاد گجراورساگر علی ڈھلوں سمیت دیگر متعدد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میاں شجاع الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہسپتال کی تعمیرکے لئے مزید فنڈزجاری کرے گی ۔
افتتاح