این اے 122 کے تھیلوں میں مختلف بیلٹ پیپرز نکلنے کا اقدام چیلنج

این اے 122 کے تھیلوں میں مختلف بیلٹ پیپرز نکلنے کا اقدام چیلنج

  



لاہور(نامہ نگار)این اے 122کے تھیلوں میں مختلف رنگ اور سائز کے بیلٹ پیپرز کیسے آئے؟ عمران خان کے وکیل نے مختلف رنگ اور سائز کے پیلٹ ووٹ نکلنے کے معاملے کی انکوائری کرانے کے لئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کر دی۔الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی درخواست کی کاپی جواب کے لئے انکوائری کمیشن غلام حسین اعوان کو ارسال کر دی ہے اور 12دسمبر تک معائنہ رپورٹ کے ساتھ اس درخواست پر بھی جواب طلب کیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل انیس علی ہاشمی نے درخواست میں ٹربیونل سے استدعا کی ہے کہ ایسے تمام ووٹوں کے حوالے سے حقائق کو ریکارڈ پر لایا جائے اور اس معاملے کی انکواری کرائی جائے کہ مختلف رنگ اور سائز کے ووٹ اور بیلٹ پیپرز این اے 122کے تھیلوں میں کیسے پہنچے،کیونکہ پاکستان پرنٹنگ پریس کے چھپے ہوئے پیلٹ پیپرز کا رنگ اور سائز مختلف نہیں ہو سکتا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...