لاہور ہائیکورٹ بارنے فوجی عدالتوں کے قیام کو مسترد کر دیا

لاہور ہائیکورٹ بارنے فوجی عدالتوں کے قیام کو مسترد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے فوجی عدالتوں کے قیام کو مسترد کر دیا،بار ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ6 دسمبر کو بلیک اینڈوائیٹ ڈے منایاجائے گاکیونکہ اس دن آئین کی ساری رنگینی ختم ہوگئی۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روزفوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے وکلاءکے تحفظات اور تجاویز کے حوالے سے آل پاکستا ن نمائندہ وکلاءکنونشن کا انعقاد ہوا ، حامد خان ایڈووکیٹ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پاکستان اور سپریم کورٹ بار کونسل ملٹری کورٹس کی مخالفت کرتی، مگر لاہور ہائیکورٹ بار نے اس کی مخالفت کی اور اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام قانون کی حکمرانی، آئین کی بالا دستی ،عدلیہ اور اختیارات کی تقسیم کی نفی ہے، وکلاءنے کہا کہ 1958کے بعد جو حکمران آئے چاہے وہ فوج سے آئے اس سسٹم سے آئے یا تو وہ خود فوجی تھے یا ان کے نمائندہ تھے، مقررین کا کہنا تھا کہ سول عدالتیں اگر مجرموں کو سزائیں دیتی ہیں تو حکومت ان پر عملدرآمد نہیں کرتی،سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن محمد احمد چھچھر نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 دسمبر کو بلیک اینڈوائیٹ ڈے منایاجائے گاکیونکہ اس دن آئین کی ساری رنگینی ختم ہوگئی۔
مسترد

مزید :

صفحہ آخر -