3 بچوں کے مغوی باپ کی عدم بازیابی پر ایس پی کینٹ طلب

3 بچوں کے مغوی باپ کی عدم بازیابی پر ایس پی کینٹ طلب

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سود خوروں کی طرف سے 3 بچوں کے اغواءکئے گئے باپ عاصم جان کی عدم بازیابی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ ڈویژن ندیم کھوکھر کو 12 جنوری کو طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی نے گلبہار کالونی کی رہائشی مسیحی خاتون ثمینہ عاصم کی درخواست پر سماعت کی، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کے شوہر نے تقریباً 4 سال قبل سردار برآمد خان سے 80 ہزار روپے سود پر قرضہ لیا تھااور اب تک قرضے کی رقم سمیت تقریباً 4 لاکھ روپے سود سمیت ادا کئے جا چکے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ برآمد خان میاں چوک کیولری گراﺅنڈ میں سود کا کاروبار کرتا ہے، سود کی رقم اکٹھی وصول کرنے کے لئے برآمد خان نے انہیں اپنے گروہ کے ساتھیوں سے مل کر اغواءکر لیا ہے، تھانہ فیکٹری ایریاکے تفتیشی منیر احمد نے بتایا کہ عاصم جان کے اغواءکا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

اغوا،طلبی

مزید : صفحہ آخر