فوجی عدالتوں پر بحث قومی اتفاق رائے کو متاثر کر رہی ہے،لیاقت بلوچ

فوجی عدالتوں پر بحث قومی اتفاق رائے کو متاثر کر رہی ہے،لیاقت بلوچ

  



لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ فوجی عدالتیں قائم کرنے کا بل عملاً اب آئین اور قانون کی حیثیت اختیار کر گیاہے ۔ حق اور مخالفت میں آراءاور بحث بھی جاری ہے ۔ نئی نئی بحثیں قومی اتفاق رائے کو متاثر کر رہی ہیں ۔ قانون سازی میں جمہوری رویہ یہ ہے کہ حق اور اختلاف میں رائے دی جاسکتی ہے ۔ دونوں اطراف کے حق کو تسلیم کیا جائے ۔ اصل مسئلہ قومی اتفاق رائے کے ذریعے دہشتگردی کا خاتمہ ، دہشتگردوں کو سزا اور سزا پر عملدرآمد ، آئین اور قانون کے مطابق انصاف پر مبنی ٹرائل کا ہے ۔ اب وزیر اعظم نوازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے لیے چیلنج ہے کہ ملک میں امن ، عوام کے جان و مال ، عزت کا تحفظ یقینی بنائیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ سانحہ پشاور کی آڑ میں پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کے ایجنڈا پر عمل تیز کرد گیاہے ۔

لیاقت بلوچ

مزید : صفحہ آخر


loading...