ایف بی آر کاچھاپہ ،سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نجی کمپنیوں کاریکارڈ ضبط

ایف بی آر کاچھاپہ ،سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نجی کمپنیوں کاریکارڈ ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ایف بی آر کے انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ نے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر چھاپہ مار کر نجی کمپنیوں کاریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی سعد وقاص نے اپنی ٹیم اور تھانہ نوا ں کوٹ پولیس کی نفری کے ہمراہ ”میگاپلاسٹ“ ، ”فار وِل کاسمیٹکس“ اور ”ایلیٹ ٹریڈرز“ کے دفاتر پر ریڈ کی۔مذکورہ کمپنیاں ذکاﺅالدین نامی شخص کی ملکیت ہیں جو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کی نادہندہ تھیں جنہیں ایف بی آر حکام کی طرف سے متعدد بار ٹیکس کی ادائیگی کے نوٹسز جاری کئے گئے تاہم سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر حکام نے سرچ وارنٹ حاصل کر کے دفاتر اور فیکٹریوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔ایف بی آر چھاپے کی اطلاع ملنے پر کمپنی کے ذمہ داران موقع سے فرار ہو گئے۔ریجنل ٹیکس آفس کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی۔ ایف بی آر ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں کے ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں پائی گئیں ہیں جبکہ دستیاویزات میں ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں کے ثبوت ملے ہیں۔
ایف بی آرچھاپہ

مزید :

صفحہ آخر -