گورنر چوہدری سرور سے نئے چیف سیکرٹری پنجاب کی ملاقات
لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنر چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میںپنجاب کے نئے چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل نے ملاقات کی ۔ملاقات میں صوبے کے مختلف انتظامی امور اور اہم آئینی و قانونی معاملات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے خضر حیات گوندل کو پنجاب کا نیا چیف سیکرٹری تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے میں انتظامی امور کو احسن طریقے سے چلائیں گے ۔
ملاقات