مسابقتی کمیشن پی بی اے کا ریکارڈ فور ی واپس کرے،مجیب الرحمن شامی، حمید ہارون

مسابقتی کمیشن پی بی اے کا ریکارڈ فور ی واپس کرے،مجیب الرحمن شامی، حمید ہارون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی )پ ر (سی پی ا ین ای کے صدر مجیب الرحمن شا می اور اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون نے پی بی اے خلاف مسابقتی کمیشن کی کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور استفسار کیا ہے کہ کیا یہ اقدامات مناسب اقدامات ہیں۔ دونوں رہنماﺅںنے مطالبہ کیا ہے کہ مسابقتی کمیشن فوری طور پر قبضے میں لیا گیا ریکارڈ فور ی طور پرواپس کرے تاکہ پی بی اے اپنے روزمرہ کے فرائض احسن طریقے سے انجام دے سکے۔انھوں نے مزید کہا کہ آئندہ میڈیا کے اداروں کیساتھ معاملات کرنے کا یہ بلی اور چوہے والا کھیل بدلا جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ مسابقتی کمیشن کوجو مطلوبہ معلومات درکار تھیں وہ طلب کی جاتیں جو کہ پی بی اے یقینی طور پر فراہم کرتی۔اس سلسلے میں پی بی ا ے نے پہلے کبھی معلومات فراہم کرنے سے انکار نہیں کیا بلکہ ایسی معلومات فراہم کرنے کیلئے کہا ہی نہیں گیا۔ انھوں نے مزیدکہا کہ مسابقتی کمیشن کی تحقیقات پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ ا عتراض صرف اس بات پر ہے کہ غیرمناسب طریقہ کار اختیار کیاگیا۔مجیب الرحمن شامی اور حمید ہارون نے مزید کہا کہ ہم تفتیش کا خیر مقدم کرتے ہیں مگریہ مناسب قانون طریقہ کار کے مطابق ہو نی چاہئے۔
مجیب الرحمن شامی

مزید :

صفحہ آخر -