سردی اور دھند کی شدت برقرار بارشیں فروری میں ہونیکا امکان
لاہور (وقائع نگار)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز تک پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے ¾ موسم سرما کے دوران پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارشیں معمول کے مطابق اور جنوبی علاقوں میں معمول سے کم ہوں گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ ، لاہور، فیصل آباد ، ساہیوال ، ملتان ، بہاولپور ،سرگودھا ، راولپنڈی ، ڈی جی خان ، ڈی آئی خان اور سکھر ڈویژن میں دھند برقرار رہے گی۔ سب سے کم درجہ حرار ت سکردو میں منفی 09 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پارا چنار میں منفی 08 ، استور میں منفی 07 اور دیر کالام میں منفی 04 ڈگری ، مالم جبہ رسالپور منفی 03 ، قلات راولا کوٹ ، کوئٹہ منفی 02 ، لوئر دیر منفی 01 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم