کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر تمام درخواستیں مسترد

کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر تمام درخواستیں مسترد

  



اسلام آباد(اے این این)سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے دائر تمام درخواستیں نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیں۔جمعرات کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم ایک قدرتی آبی ذخیرہ ہے اور ایک قومی ضرورت ہے۔ پاکستان میں آئندہ 10 سالوں میں پانی کا شدید بحران ہو گا۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ عدالت مشترکہ مفادات کونسل کو اتفاق رائے قائم کرنے کے لئے ہدایات جاری کرے۔اگر حکومت کی سیاسی ضرورت ہو تی ہے تو فوجی عدالتیں بن جاتی ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پانی و بجلی کا نہ ہونا عوامی مسائل ہیں حکومت کو ہر چیز میسر ہے اگر یہ مسئلہ ہے تو مسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مسترد

مزید : صفحہ آخر


loading...