’’ تہاؤنوں بہتر پتہ ہووے گا کہ میری گاڑی کیویں نکل آئی‘‘

’’ تہاؤنوں بہتر پتہ ہووے گا کہ میری گاڑی کیویں نکل آئی‘‘

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج ’’اپنا روزگار سکیم ‘‘کی قرعہ اندازی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورکمپیوٹر کا بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ قرعہ اندازی کے عمل کو شفاف بنانے کے حوالے سے ہال میں موجودشخصیات سے مختلف کیز (Keys) حاصل کر کے کمپیوٹر میں اینٹرکی گئیں اورپھر بٹن دبایا گیا۔ وزیراعلیٰ نے قرعہ اندازی کے ذریعے بولان گاڑی حاصل کرنے والی امیدوار طاہرہ انوار کو فون کیا اور انہیں قرعہ اندازی کے ذریعے نہایت شفاف طریقے سے گاڑی ملنے پر مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ نے خاتون سے سکیم کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے ’’اپنا روزگار سکیم‘‘حکومت پنجاب کی ایک بہترین سکیم ہے جس سے یقیناًپڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔وزیراعلیٰ نے قرعہ اندازی کے ذریعے راوی گاڑی حاصل کرنیوالے خوش نصیب محمد عاکف چوہان سے بھی ٹیلی فون پر بات کی اورانہیں مبارکباد دی۔گاڑی کے حصول اور وزیراعلیٰ شہبازشریف سے بات کرتے ہوئے اس کی خوشی کی کوئی انتہاء نہ تھی اوروہ اب بے ساختہ پکار اٹھاکہ ’’میں تہاڈے صدقے تے واری جاواں‘‘ جس سے پر وزیراعلیٰ نے بھی مسکراتے ہوئے پنجابی زبان میں جواب دیاکہ’’ میرے صدقے نہ جائیں بلکہ اپنے صدقے تے واری جائیں‘‘وزیراعلیٰ نے گاڑی حاصل کرنے والے خوش نصیب سے سکیم کی شفافیت اور میرٹ کے بارے میں پوچھاتو اس نے کہا کہ میں نے کسی سے سفارش نہیں کرائی اورنہ ہی کسی کو کوئی پیسہ دیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے محمد عاکف چوہان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تو سفارش اورپیسے کے بغیر کسی کا کام نہیں ہوتاتوآپ کی گاڑی کیسے نکل آئی؟جس پر اس نے جواب دیاکہ’’ تہاؤنوں بہتر پتہ ہووے گا کہ میری گاڑی کیویں نکل آئی‘‘اس کے اس جواب پر وزیراعلیٰ شہبازشریف سمیت تقریب کے تمام شرکاء مسکرادےئے۔وزیراعلیٰ نے کامیاب افراد کی فہرست میڈیا کے نمائندوں کو بھی دی۔

مزید : صفحہ آخر