فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے وفد کی تھر میں امداد تقسیم کر کے لاہورواپسی

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے وفد کی تھر میں امداد تقسیم کر کے لاہورواپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر)فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہورکا 21 رکنی امدادی وفد تھر پارکرسے ایک ہفتہ کا دورہ کر کے واپس لاہور پہنچ گیااس وفد کی جانب سے تھر کے مختلف علاقوں میں 86لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں ڈیڑھ سو خاندانوں میں خودکفالت سکیم کے تحت بکریاں تقسیم کی گئیں امدادی ٹیم نے دور دراز علاقوں میں پہنچ کر 10میڈیکل کیمپ لگائجہاں چار ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کے ناظم محمد زبیر نے واپس پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ فلاح انسانیت کے میڈیکل کیمپوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکل سٹاف نے حصہ لیا ۔ تھر کے مختلف علاقوں اور گوٹھوں میں آٹھ سو متاثرہ خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا جبکہ مستحق افراد کو خود کفالت پروگرام کے تحت لاکھوں روپے نقد اور 150 سے زائد خاندانوں میں بکریاں بھی تقسیم کی گئیں ۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے خشک سالی سے متاثرہ تھرپارکر کے علاقوں میں پانی کی فراہمی کے لئے ’’ایف آئی ایف واٹر پروجیکٹ ‘‘ کے تحت 40لاکھ روپے مالیت کے 29واٹر پروجیکٹ بھی عطیہ کئے گئے ہیں جن میں 19کنویں اور 10ہینڈ پمپ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ واٹر پروجیکٹس کی امدادی رقم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کی جانب سے دورہ تھرپارکر کے دوران چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبد الرؤف کے حوالے کی گئی ہے ۔اس سے پہلے FIF تھر میں 600 سے زائد واٹر پروجیکٹس مکمل کر چکی ہے ۔ تھر میں مساجد تعمیر کی جاری ہیں اس سلسلے میں پندرہ مساجد کا سنگ بنیاد رکھ گیا ہے ۔ناظم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور محمد زبیر نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی تھرپارکر میں لاہور کی طرف سے بیسیوں واٹر پروجیکٹس لگوائے گئے ہیں۔نئے پروجیکٹس سے تھرپارکر کے لوگوں کی مشکلات میں مزید کمی واقع ہو گی ۔