ڈرگ سکواڈ نے غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والے کو پکڑ لیا

ڈرگ سکواڈ نے غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والے کو پکڑ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے ڈرگ اسکواڈ نے لکشمی چوک میں غیر قانونی ادویات فروخت کر نے پر چھا پہ مار کر ایک شخص ذیشان ادریس کو گرفتار کر لیا اور غیر قانونی ادویات کو قبضہ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ اسکواڈ کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص ذیشان ادریس ممنوعہ با ڈی بلڈنگ کر نے والے افراد کے لیے استعمال ہو نے والی ادویات فروخت کر رہا ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیم نے لکشمی چوک میں چھا پہ مار کر اس کو گرفتار کر لیا اور ممنوعہ ادویات کو ضبط کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔