انسداد پولیومہم کے آغازسے قبل ٹیموں کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرتمام ٹاؤنز میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے12جنوری سے آغاز سے قبل پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ صحت اور ایڈمنسٹریٹرز پولیو ٹیموں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔ گزشتہ روزبھی لاہور کے تمام ٹاؤنز میں پولیو ٹیموں کو ٹریننگ دینے کا سلسلہ جاری رہا۔