ایڈمنسٹریٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کی ہدایت

ایڈمنسٹریٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کی ہدایت

لاہور ( جنرل رپورٹر)تعلیمی اداروں کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں ہوا ۔اجلاس میں ٹا ؤنز ایڈمنسٹریٹرز اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے بتایا کہ 323سکولوں کو اے پلس اور اے کیٹگری میں رکھا گیا ہے اور ان میں چار دیواری کو اونچا ، ان پر خاردار تا ریں ،سی سی ٹی وی کیمرے،واک تھرو گیٹس اور سکیورٹی گارڈ ز سکیورٹی انتظامات میں شا مل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ایڈمنسٹریٹرز روزانہ کی بنیادوں پر ان سکولوں میں وزٹ کریں اور انتظامات کا جائزہ لیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1