کم عمری کی شادیوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے،آمنہ الفت

کم عمری کی شادیوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے،آمنہ الفت

لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ہاؤس میں مسلم لیگ خواتین ونگ لاہور کی صدر آمنہ الفت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بیٹیوں کو بوجھ سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کی شادی جلد کردی جاتی ہے جبکہ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملک میں جبری اور کم عمری کی شادیوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت ان عوامل پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے ،2014 ء میں پاکستان میں جبری اور کم عمری کی شادی کے 708 کیسز رپورٹ ہوئے ہیںحالانکہ پنجاب اسمبلی میں جبری اور کم عمری کی شادیوں کیخلاف قرارداد منظور ہو چکی ہے مگر حکومت اس قرارداد پر قانون سازی نہیں کراسکی ۔حکومت کو چاہئیے اس قرار داد پر فوری طور پر قانون سازی کرے تاکہ معاشرے کو ان ظالمانہ عوامل سے چھٹکارہ دلایا جاسکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1