لیسکو 15یوم کے اندر واسا کے تمام خراب میٹر تبدیل کر دے گی
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان اور ایم پی اے چو ہدری رمضان کی زیر صدارت واسا اور ٹی ایم ایز کے لیسکو کے ساتھ بلوں کی ادائیگیوں کے معاملات کو حل کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس گزشتہ روز ٹا ؤن ہال میں ہوا۔اجلاس میں ایم ڈی واسا،تمام ٹاؤنز کے ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم او ز نے شرکت کی اس مو قع پر ڈی سی او لاہور نے ٹی ایم ایز اور واسا کے لیسکو کے ساتھ بلوں کی ادائیگیوں کے حوالے سے تمام تر معاملات کو سناواسا کے خراب بجلی کے میٹروں کے بارے میں لیسکو حکام نے ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کو یقین دہانی کروائی کہ 15یوم کے اندر اندر واسا کے تمام خراب میٹرز کو تبدیل کر دیا جائے گا اور واسا بغیر کسی سرچارج کے لیسکو کے بل کی ادائیگی کرے اور جن سیکٹرز میں واسا اور لیسکو حکام کے درمیان ایک طے شدہ فارمولا کے تحت معاملات طے پا چکے ہیں ان کے بل واسا فوری طور پر ادا کرے۔اسی طرح ڈی سی او لاہور نے ٹی ایم ایز حکام کو ہدایت کی کہ 2009ء کے طے شدہ لوڈ سروے کے تحت تمام ٹا ؤنز اپنے بجلی کے بلوں کی 2014ء تک ادائیگی کریں چو نکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور اور تمام ٹا ؤنز نے کچھ علا قوں میں ایل ای ڈیز لائٹس نصب کر لی ہیں جس کی وجہ سے لوڈ میں کا فی فرق پڑا ہے۔