سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے وفد کی نئے چیف سیکرٹری کے ساتھ ملاقات

سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے وفد کی نئے چیف سیکرٹری کے ساتھ ملاقات

  



لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے صدر رانا نثار احمد کی قیادت میں نئے چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ان کو چیف سیکرٹری پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پہلے روز دفتر آمد پر خوش آمدید کہاوفد نے چیف سیکرٹری پنجاب کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گلدستہ پیش کیا چیف سیکرٹری پنجاب نے وفد کا شکریہ ادا کیا وفد میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث، نائب صدر بختیار احمد، جائنٹ سیکرٹری محمد اعظم خاں،فنانس سیکرٹری چوہدری شاہد محمود ،صدیق تنولی، ذوالفقار منہاس سمیت پریس سیکرٹری عبدالکریم اعوان بھی شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...