اداروں پر حملوں کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی تیاریاں صوبوں سے تفصیلات طلب

اداروں پر حملوں کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی تیاریاں صوبوں سے تفصیلات ...

  



                 اسلام آباد(اے این این) وفاقی وزارت داخلہ نے ریاست پر حملوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کی تیاری شروع کر دی،صوبائی حکومتوں سے تفصیلات طلب ،پہلے مرحلے میں کراچی میں نیول یارڈ، لاہور میں ایف آئی اے اور نیول وار کالج پر ہونے والے حملوں کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجے جائیں گے،سکیورٹی اہلکاروں اور سرکاری تنصیبات پر حملوں سمیت انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات بھی پہلے مرحلے میں فوجی عدالتوں کو منتقل کئے جائیں گے، بارہ کہو مسجد میں خودکش حملے کا مقدمہ بھی فوجی عدالت میں بھیجا جائے گا۔بی بی سی کے مطابق اس بات کا فیصلہ وزیر داخلہ کی سربراہی میں شدت پسندی سے متعلق قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق ہونے والے پہلے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون اور دہشت گردی سے نمٹنے والے قومی ادارے یعنی نیکٹا کے کوارڈینیٹر سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ صوبوں میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں خودکش حملوں اور بم دھماکوں سے متعلق زیر سماعت مقدمات اور اس میں گرفتار ہونے والے افراد کے کوائف بھی وزارت داخلہ کو بھجوائیں۔

تیاری شروع

مزید : صفحہ آخر


loading...