کراچی سہراب گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس مقابلہ ،القاعدہ کمانڈر سمیت 7 دہشتگرد ہلاک

کراچی سہراب گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس مقابلہ ،القاعدہ کمانڈر سمیت 7 ...

  



                   کراچی(اے این این) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں فائرنگ کا تبادلہ القاعدہ کے اہم کمانڈر سمیت7دہشتگرد ہلاک،2زخمی حالت میں گرفتار، دہشتگردوں نے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے ایک پولیس اہلکار کو یرغمال بنانے کو کوشش کی جو کامیاب نہیں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کی مدینہ کالونی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیر کراچی را انوار کے مطابق پولیس کے 500 اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سہراب گوٹھ کی مدینہ کالونی میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے ایک اہلکار کو یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی جس پر دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔را و¿انوار کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ سے ہے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں القاعدہ کا مقامی کمانڈر پرویزعرف پرو بھی شامل ہے۔سہراب گوٹھ میں مدینہ کالونی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ سرچ آپریشن میں پولیس کی بکتربند گاڑیاں اورریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاربھی شریک ہیں۔

7دہشتگرد ہلاک

مزید : صفحہ آخر