لائیو سٹاک نے2014میں6لاکھ کلو سے زائد مضر صحت گوشت پکڑا
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبہ پنجاب میں مرغی اور گدھے کا مردارگوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے گزشتہ برس ضلع لاہور میں 653793 کلو گرام مردار گوشت پکڑا جبکہ اس سال کے دوران 6408 چھاپے مارے گئے 963مقدمات درج کئے گئے جبکہ 8500روپے جرمانہ کیاگیا غیرقانونی گوشت فروخت کرنے والے 1054قصابوں کو گرفتار کیاگیا اس سال کے دوران 9گاڑیاں پکڑی گئیں اور 8غیرقانونی مذبح خانے سیل کئے گئے۔وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی چوہدری محمد ارشد جٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ معاون خصوصی نے مزید بتایا کہ 2014میں محکمہ کی کارکردگی مثالی رہی۔ مردار گوشت فروخت کرنے والوں کا نیٹ ورک توڑ دیاگیا کیونکہ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ دن رات اپنے کام میں مصروف ہے۔