محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے عارضی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے عارضی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال

  



لاہور(کامرس رپورٹر)پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل نہ کرنے کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال کی اور احتجاجی جلسوں کا انعقاد کیا کیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ضیا ء اللہ چودھری صدر ایپکا اور نعمت علی گل جنرل سیکرٹری ایپکا پبلک ہیلتھ اجذنجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو فوری طور پر وزیراعلی پنجاب کے نوٹیفکیشن اور کمیٹی کی سفارشا ت کے مطابق مستقل کیا جائے اور سیکرٹری ہاؤسنگ اور چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کی گئی سمری جلداز جلد منظور کی جائے تاکہ 2400کنٹریکٹ ملازمین مستقل ہوسکیں اوروہ قاقہ کشی کی زندگی گزارنے سے بچ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پنجاب ہمارے مطالبات کو چنددنوں میں منظورنہیں کرتی توپھر ہزاروں ملازمین اپنے کے حقوق حصول کے لئے وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے جس کا اعلان جلد کیا جائے گااس کی ساری ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...