نئے آئی ذخائر کی تعمیرکا حکومتی عزم (ق) لیگ کے موقف کی تائید ہے،خدیجہ فاروقی

نئے آئی ذخائر کی تعمیرکا حکومتی عزم (ق) لیگ کے موقف کی تائید ہے،خدیجہ فاروقی

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی اور شعبہ خواتین کی صوبائی صدرنے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر پانی و بجلی کی جانب سے کالا باغ ڈیم سمیت 7نئے آبی منصوبوں کی تعمیر کا عزم مسلم لیگ کے موقف کی تائید ہے ، کالا باغ ڈیم سمیت دیگر آبی منصوبے بروقت مکمل ہوئے ہوتے تو آج ملک میں اندھیروں کا راج نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ بجلی گھروں سے حاصل ہونے والی بجلی انتہائی مہنگی اور عوام کی پہنچ سے باہر ہے بجلی کے زائد بلوں اور بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ڈپریشن میں مبتلا کردیا ہے اور کاروبار زندگی تباہ ہوکر رہ گیا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں شعبہ خواتین کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ خدیجہ فاروقی نے کہا کہ تمام آبی منصوبوں میں کالا باغ ڈیم واحد منصوبہ ہے جو جلد مکمل ہوجائے گا اور یہ واپڈا کے قابل تعمیر منصوبوں میں بھی شامل ہے اس کی مخالفت کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1